یہ نئی صبح آج پھر
ایک نیا موسم لائی ہے
کل کے ہر پژمردہ احساس کا
جواب بن کر آئ ہے
اٹھو خوش آمدید کہو اسے
یہ بس تمھارے واسطے آئ ہے
ہر شے یہ کہتی ہوئی ملی
قدرت نے بشر کے لئے رچائی ہے
رنگ برنگی یہ کائنات
تمھارے واسطے ہی سجائی ہے
یہ عنایتیں یہ نعمتیں
ہر ایک کو یکساں ہیں ملیں
یہی انسان کا اصل درس ہے دوستو
کبھی کسی میں تم تفریق نہ کرو

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں