کافی دنوں بعد اے صبح آج میں پھر تجھ سے ملونگی
آج تجھ سے مل کر کچھ ایسا کہونگی
جو شاید پہلے کبھی نہ کہا
کے میرے خدا نے یہ ارادہ میرے دل میں نہ رکھا
جب بات زبان پر آ ہی گی
تو کیوں نہ کہوں میں تم سب سے
اس زندگی کا ہر عمل ایک کرم ہی تو ہے
اس زندگی کا ہر موقع ایک عمل ہی تو ہے
عبادت اصلاح عمل کا نام ہی تو ہے
عبادت محبت کا پیام ہی تو ہے
پھر میں ہر لمحہ عبادت کرتی ہوں
ہر لمحہ تیرے بندوں سے محبت کرتی ہوں